کاروار :19؍نومبر (ایس او نیوز)ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے 21اور22ڈسمبر کو اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے موصوف کے دفتر سے بتایا گیا ہے کہ دیش پانڈے 21نومبر کو صبح 11بجے سرسی میں عوام اور افسران سے ملاقات کرنے کے بعد پروگرام میں شریک ہونگے۔ شام 4:30 بجے انکولہ میں پسماندہ طبقات کے فلاح وبہبودی محکمہ کے ہاسٹل کا افتتاح کریں گے اور بلدیہ عمارت کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شام 7 بجے کمٹہ میں عوام اور افسران سے ملاقات کرنے کے بعد کمٹہ اتسوا میں شرکت کریں گے۔
22نومبر کی صبح 9بجے کمٹہ میں عوام اور افسران سے ملاقات کرنے کے بعد دیوراج ارس بھون اور رئیت سمپرک مرکز کا افتتاح کریں گے ۔ اسی دن شام 30-03 بجے تفریحی باغ کا افتتاح کرنے کے بعد وہ بھٹکل کا رخ کریں گے۔
بھٹکل میں شام 5 بجے نوتعمیر شدہ مچھلی مارکیٹ کاافتتاح کریں گے اسی طرح بھٹکل میں وہ اقلیتی میٹرک لڑکوں کے ہاسٹل کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔